عازمین حج کیلئے اہم خبر، نیا ہدایت نامہ جاری

عازمین حج کیلئے اہم خبر، نیا ہدایت نامہ جاری
ریاض : سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عازمین حجاج کیلئے کوویڈ 19 ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے،جس میں حج کے لیے آنے والے افراد کا سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حج کے لیے آنے والوں کی عمر 65 سال سے کم ہونا لازم ہے۔ خیال رہے کہ سعودی ایوی ایشن نے اس سے پہلے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔