بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کےخلاف یک زبان

بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کےخلاف یک زبان
کیپشن: بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کےخلاف یک زبان

ویب ڈیسک: بھارت میں نریندر مودی حکومت کی متنازع پالیسیوں اور "آپریشن سندور" کے بعد عوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ شہریوں نے مودی سرکار پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ہر الیکشن سے پہلے مذہبی تقسیم، جذباتی بیانیے اور جنگی ڈراموں کے ذریعے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مودی کا "آپریشن سندور" ایک سیاسی ڈرامہ جسے عوام پہچان چکی،مودی نے غم کو ووٹ کی سیاست میں بدل دیا جبکہ گودی میڈیا نے سچ کو چھپایا، مودی سرکار کا ہر الیکشن میں ہندو مسلم کارڈ کھیلنے لگی،عوام اب مودی سرکار کی نفرت کی سیاست سے بیزار ہو چکی، بھارتی عوام مودی کے جھوٹ اور ڈراموں سے تنگ آ کر اب جواب مانگ رہی ہے۔"آپریشن سندور" کے نام پر جذبات کا استحصال، قوم اب جاگ چکی ہے۔

بھارتی عوام کا کہناہے کہ دہشتگردوں کو مارنے کے دعوؤں کے ثبوت کہاں ہیں؟،ہندو مسلم فسادات میں مودی کا فائدہ ہے جس کا اس نے استعمال کیا،مودی مسلمانوں کو غدار دکھا کر ہندوؤں کا ووٹ حاصل کریں گے،گودی میڈیا لاہور اور کراچی میں چائے پینے کے جھوٹے دعوےٰ کرتا رہا۔

بھارتی عوام کا کہناہے کہ مودی سرکار جھوٹ بول رہی ہے کہ ہم نے عوام پر خرچہ کیا،انہوں نے سب خرچہ اپنی انتخابی مہمات پر لگایا، مودی سرکار خود دہشتگردی کو بڑھا رہا ہے،پہلگام حملے میں سب مذاہب کے لوگ شہید ہوئے، مگر بی جے پی نے صرف نفرت پھیلائی۔

Watch Live Public News