ویب ڈیسک:پاکستان سے حالیہ جنگ میں شکست کے بعد بھارتی میڈیا حواس باختہ ہو گیا۔ دبئی میں سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی ہندوستانی کمیونٹی کے ایونٹ میں شرکت نے بھارت میں ایک نیا واویلا کھڑا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 25 مئی کو دبئی میں کوچین یونیورسٹی بی ٹیک ایلومنائی ایسوسی ایشن (کیوبا) کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شاہد آفریدی نے شرکت کی، جہاں ان کی آمد پر "بوم بوم" کے نعروں کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے اپنے ہی شہریوں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ:
بھارت کے اندر مختلف نیوز چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے شاہد آفریدی کو مدعو کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "جس شخص نے جنگی صورتحال میں پاکستان کی حمایت کی، اُسے ایوارڈ دینا بھارتی قوم کی توہین ہے"۔اس تنقید کا نشانہ بھارتی کمیونٹی کے وہ طلباء اور منتظمین بنے جنہوں نے تقریب کا اہتمام کیا۔
خیال رہے کہ پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ "وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے"۔