قومی ہیرو ارشد ندیم کی آج وطن واپسی، پاکستا نیوں کے نام ویڈیو پیغام

قومی ہیرو ارشد ندیم کی آج وطن واپسی، پاکستا نیوں کے نام ویڈیو پیغام

ویب ڈیسک: ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے ارشد ندیم نے اپنی حمایت اور دعاؤں کے لیے قوم کا شکریہ ادا کیا اور یہ فتح پاکستان کے نام کی، انسٹاگرام کا پر پوری قوم کے لئے انہوں نے ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ارشد ندیم نے کہا’ یہ آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے ہے کہ اللہ نے مجھے فائنل میں کامیاب کیا، اور پاکستان کو عزت دی، جب میں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ جیتا۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ آپ سب کی دعاؤں اور میری اور میرے کوچ سلمان اقبال بٹ کی محنت کا نتیجہ ہے، ارشد ندیم نے مزید بتایا کہ وہ آج رات 10 بج کر 20 منٹ پر لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔

بڑی خوشی ہورہی ہے کہ پیرس اولمپکس کے بعد میرا پہلا مقابلہ تھا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح عطا فرمائی، ویڈیو کے آخر میں قومی ہیرو نے پوری قوم کو شکریہ ادا کیا۔ 

Watch Live Public News