یشما گل کی ہانیہ عامر کو براہِ راست شادی کی پیشکش:سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

یشما گل کی ہانیہ عامر کو براہِ راست شادی کی پیشکش:سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ   یشما گل اور ہانیہ عامر کی دوستی نے حالیہ دنوں ایک نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ایک ویڈیو اور پھر اس کے بعد سامنے آنے والا شادی کا پروپوزل مداحوں کو الجھن میں ڈال گیا ہے کہ کیا یہ صرف گہری دوستی ہے یا کچھ اور بھی؟

یہ دو اداکارائیں نہ صرف اسکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، بلکہ نجی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت اور وابستگی رکھتی ہیں۔

حال ہی میں دونوں کی ایک ویڈیو نے سب کو حیران کردیا، جس میں وہ ایک جیولری شو روم میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں پہلے ہانیہ عامر اپنی دوست کو انگوٹھی پہناتی ہیں، اور پھر یشما گل محبت بھری شوخی سے ہانیہ کو انگوٹھی پہنا کر یہ کہتی ہیں: ’’ہانیہ کی شادی مجھ سے ہورہی ہے، یہ بہت امپورٹنٹ ہے!‘‘ اس کے بعد وہ ’مائن‘ کی آواز لگا کر گویا رشتے پر مہر لگا دیتی ہیں۔

مداحوں نے اس منظر کو کسی فلمی سین کی طرح سراہا، مگر سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد نے اس ’’دوستی سے کچھ آگے‘‘ قدم پر تنقید بھی کی۔ کچھ صارفین نے ان پر نئی نسل کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا، جبکہ خاص طور پر خواتین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

لیکن شاید اصل دھماکا تو اس کے بعد ہوا، جب سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ گردش کرنے لگا جس میں یشما گل نے ہانیہ عامر کو براہِ راست شادی کی پیشکش کر ڈالی۔ اسکرین شاٹ میں یشما کہتی ہیں: ’’مجھ سے شادی کرلو!‘‘

ہانیہ عامر نے اس بولڈ پیغام کا جواب اپنے خاص برجستہ انداز میں کچھ یوں دیا: ’’لائن میں لگ!‘‘ گویا وہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ ان کے چاہنے والوں کی فہرست کافی طویل ہے، اور فی الحال وہ سنگل لائف کا خوب مزہ لے رہی ہیں۔

Watch Live Public News