ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے شرکت کی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیر اعظم کے دوست ممالک کے حالیہ دوروں پر بھی گفتگو کی گئی ۔
ملاقات میں سیاسی اتحادیوں کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
صدر مملکت نے کہا حکومت کو عام آدمی کے ریلیف اور فلاح کے لئے آئندہ بجٹ میں اقدامات لینے چاہئیں، سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں مل کر آگے چلنے کی ضرورت ہے۔