کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

(ویب ڈیسک )   کراچی میں   زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی  جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق   زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے قائد آباد کے نزدیک تھا۔

جن علاقوں میں زلزلے کے ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں دکانوں سے باہر نکل آئے۔

Watch Live Public News