(ویب ڈیسک )تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا ہے ۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 196 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حسین 66 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔تنزید حسن 42،توحید 25 اور لٹن داس نے 22 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے حسن علی اور عباس آفریدی نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستا ن کے پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی۔ فاسٹ باولر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے ہیں۔
پاکستانی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بنگلا دیشی فائنل الیون میں تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئی، ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، پرویز حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، خالد احمد اور رشاد حسین شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔