ڈیرہ غازی خان؛ پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان؛ پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کی خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی، چار دہشت گرد ہلاک، ڈی جی خان پولیس کا کوٹ مبارک کے علاقے میں مقابلہ جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ برآمد، سرچ آپریشن جاری ہے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ  پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع  ملی،خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں نے فوری پیش قدمی کی، علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا گیا، خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، پنجاب پولیس نے بروقت، موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا،  پولیس  آپریشن  کے بعد علاقے  میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری، دیگر شرپسند عناصر بھی جلد از جلد انجام تک پہنچانے کا عزم ہے۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی نگرانی، ڈی پی او سید علی کی قیادت میں پنجاب پولیس کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کو ڈیرہ غازی خان میں چار خوارجی دہشت گرد جہنم رسید کرنے پر شاباش دی، وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی جی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم کو سراہا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم  خاک میں ملا دیئے، پنجاب پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ 

Watch Live Public News