(ویب ڈیسک ) ڈیرہ غازی خان پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔پولیس نے 4 خارجیوں کو جہنم واصل کریا۔
صدر مملکت کا پولیس کو خراج تحسین:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے پولیس کی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر پولیس افسران و اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کی پولیس افسران و اہلکاروں کی پذیرائی:
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کوٹ مبارک، ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔
وزیرِ اعظم نے کاروائی میں چار خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پزیرائی کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوانوں نے بروقت فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی سے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادروں کے افسران و اہلکاروں نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔