ویب ڈیسک: پاکستان نے بنگلادیش کو آخری ٹی 20 میں شکست دے دی، پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں بنگلادیش کو وائٹ واش کیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کرلی، آخری میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان نے تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر مخالف ٹیم کو وائٹ واش کر دیا ۔
گرین شرٹس نے 2021 کے بعد ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیتی، پاکستان نے 197 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں پورا کیا، محمد حارث نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سنچری ناقابل شکست سنچری بنائی۔
محمد حارث 8چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے 107 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کپتان آغا سلمان بھی 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، صائم ایوب 45 ، حسن نواز نے 26 اسکور کئے۔