ویب ڈیسک: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے حقِ دفاع کے خلاف یورپی یونین کا مؤقف ’’ منافقانہ اور غیر ذمے دارانہ‘‘ ہے۔
اپنے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو قانون کی حکمرانی اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی حملوں کے لیے استعمال ہونے والے فوجی اڈوں اور عسکری وسائل کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کے تحت حقِ دفاع کے زمرے میں آتا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین یا وسائل کو کسی دوسرے ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔