اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کے درمیان 8 ویں سٹریٹجک مذاکرات

 اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کے درمیان 8 ویں سٹریٹجک مذاکرات
کیپشن:  اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کے درمیان 8 ویں سٹریٹجک مذاکرات

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔

یہ اعلان وزارت خارجہ میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 8 ویں سٹریٹجک مذاکرات کے موقع پر کیا گیا۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سٹریٹجک مذاکرات مستقبل پر مبنی شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں اور پاکستان یورپی یونین تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع پر بھی زور دیا۔

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے پاکستان کے کردار کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات میں ثالثی اور مذاکرات میں تسلسل کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ ترجیحی اہداف پر بھی زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کایا کالاس وزیراعظم، صدر مملکت اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔ یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سیاسی روابط اور مستحکم شراکت داری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔



 

Watch Live Public News