ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔
پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان ایم این اے کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا، جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
شوکت یوسفزئی کی یہ تقرری ملک عادل اقبال کے بطور معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات ہونے اور پارٹی عہدے سے علیحدگی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی ماضی میں صوبائی وزیر اطلاعات سمیت کئی اہم حکومتی اور پارٹی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔