پی ایس ایل کی طرح ویمنز لیگ بھی کروائی جائے،بسمہ معروف کامطالبہ

پی ایس ایل کی طرح ویمنز لیگ بھی کروائی جائے،بسمہ معروف کامطالبہ
کیپشن: Bismah Maroof
سورس: publicnews

پبلک نیوز: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی طرح ویمنز لیگ بھی کروائی جائے۔ 

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں اچھی ہوتی ہیں،اس پر تمام طلباء ایک ہوجاتے ہیں، کھیلوں کو فروغ دینا چاہئے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام ٹیمیں ہماری اپنی ہیں۔ ہوں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبیسیڈرہوں اس لئے انہیں سپورٹ کر رہی ہوں، ویمنز کرکٹرز کے لئے پی ایس ایل  طرز کی لیگ کا ہونا بہت اہم ہے۔ گذشتہ سال ہمارے نمائشی میچز ہوئے تھے۔ اس سال بھی ہمارے ساتھ نمائشی میچز کروانے کاوعدہ کیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے پی ایس ایل کے دوران ہمارے نمائشی میچزنہیں ہوئے۔

بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ نمائشی میچز کےدوران غیرملکی کھلاڑیوں کےساتھ کھیلنے سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا تھا۔ انٹرنینشل کھلاڑیوں کےساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے ہمارےاسکلزمیں بہتری آئی اور غیرملکی کھلاڑیوں کےساتھ کھیلنے سے ہمارے رزلٹس میں بھی بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی  ہوم سیریز بہت اہم ہے اور نیوزی لینڈ کےخلاف ہونےوالی سیریز کا مومینٹم برقراررکھنے کی کوشش کریں گے۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔