ویب ڈیسک:سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات کے دوران ان کے سامنے شکایات کے ڈھیر لگا دیے۔اس پر ن لیگ کے رانا ثنا اللہ کا موقف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راںا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے نواز شریف کی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات اچھی رہی، دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے۔
ملاقات میں تمام قومی معاملات زیر غور لائے گئے، مولانا فضل الرحمان نے اپنے موقف سے آگاہ کیا،مولانا فضل الرحمان ہمارے رہنما ہیں ہم نے سخت وقت گزارا ہے،ہمیں مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ رہنمائی ملتی رہی ہے۔
ہماری کوشش ہے وہ ہمارے ساتھ رہیں گے، ہم چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کی رہنمائی موثر رہے، نواز شریف مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے کی نیت سے نہیں آئے تھے، ملک کو درپیش سیاسی صورتحال پر بات ہوئی ہے۔
ون آن ون ملاقات میں پاکستان کی بہتری کے لئے کسی نتیجہ پر پہنچیں ہوں گے،مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ بہت شفیق ہیں انہیں ہم کہیں جانے نہیں دیں گے،مولانا فضل الرحمان کی ہم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔
محمود خان اچکزائی ایک معتبر اور محب وطن سیاست دان ہیں، محمود خان اچکزائی کو بھی ساتھ جوڑیں گے،جو احترام میاں نواز شریف کی نظر میں اور مولانا کی نظر میں نواز شریف کا ہے وہ مثالی ہے،ہمیشہ ایک دونوں نے ایک دوسرے کی بات مانی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں (ن) لیگ نے فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
سربراہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے نواز شریف کے ساتھ گلے شکوے کیے گئے۔ سابق وزیر اعظم نے ان کو حکومت سازی میں مدد کی درخواست کی تو انہوں نے ان کے سامنے شکایات کے ڈھیر لگا دیے۔