ویب ڈیسک: بلوچستان کے 20 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کا کہناہےکہ اڑھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔
صوبے کے سرد علاقوں کے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا، پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت کے طالب علموں میں مفت کتب فراہم کی جائیں گی، صوبے کے تمام سکولز میں 93 لاکھ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے سکولوں میں داخلہ مہم بھی شروع کر دی گئی ہے، صوبے میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچے سکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔