ویب ڈیسک: قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
عثمان قادر نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کے دوران انہیں احساس ہوا کہ ان کی کرکٹ ابھی مکمل نہیں ہوئی اور انہیں مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عثمان قادر، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے ہیں، اور ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ لیگ اسپنر عثمان قادر نے پی سی بی کے رویے سے نالاں ہو کر اکتوبر 2024 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔