وزیر اعظم کی زیر صدارت علاقائی، پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال  پر اعلی سطح اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت علاقائی، پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال  پر اعلی سطح اجلاس

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلاء کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دفتر خارجہ کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت علاقائی اور پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر جائزے کیلئے اعلی سطح اجلاس ہوا۔جس میں علاقائی و خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کے خطے میں امن کے قیام کیلئے کرادر اور مختلف اقدامات زیر غور آئے ۔اس کے علاوہ  افغانستان کی صورتحال کا بھی بغور جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کو ملک کی داخلی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلاء کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دفتر خارجہ  نے  تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آذربائیجان کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلاء کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ 

اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز، وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Watch Live Public News