فافن نے این اے 249 ضمنی الیکشن کی رپورٹ جاری کر دی

فافن نے این اے 249 ضمنی الیکشن کی رپورٹ جاری کر دی

پبلک نیوز: فافن نے این اے 249 کراچی کے انتخابات کی رپورٹ جاری کر دی۔

فافن رپورٹ کے مطابق این اے 249 میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 21.6 فیصد رہا، این اے 249 میں عام انتخابات میں ٹرن آوٹ 40 فیصد رہا تھا۔ 98 پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز نے انتخابی عمل کو تسلی بخش قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق این اے 249 میں خلاف ورزیوں کے 149 واقعات مشاہدہ کیے گئے۔ خلاف ورزیوں کے 149 واقعات میں سے 11 واقعات سنگین نوعیت کے تھے۔ سنگین خلاف ورزیوں کے 11 واقعات میں پولنگ اسٹاف کی جانب سے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روک کر گھر بھیجے جانے کا مشاہدہ سامنے آیا۔

ای اے 249 میں 12 سیاسی جماعتوں جبکہ 18 آزاد امیدواروں نے حصہ لیا۔ جیتنے والے امیدوار نے ٹوٹل ڈالے جانے والے ووٹوں کے 22 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ عام انتخابات 2018 میں فیصل واوڈا نے ٹوٹل ووٹوں میں سے27 فیصد جبکہ شہباز شریف نے 26 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار نے عام انتخابات 2018 میں ٹوٹل ووٹوں میں سے چھ فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ ضابطہ اخلاق سے متعلق 106 پولنگ اسٹیشنز کا مشاہدہ کیا گیا۔ 95 فیصد پولنگ اسٹیشنز میں کوئی کمپین سے متعلق مواد نظر نہیں آیا۔ سکیورٹی آفیسرز کی جانب سے عوام سے تعاون کیا گیا۔

پولنگ اسٹاف کی جانب سے ووٹر سے بدتمیزی کا ایک واقعہ مشاہدے میں آیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 276 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے،جبکہ 796 پولنگ بوتھ لگائے گئے۔ مجموعی طور پر 1230 ووٹرز کے لیے ایک پولنگ اسٹیشن بنایا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔