پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ نے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں پیپلز پارٹی کے عزائم کا پتہ چل گیا ہے۔ ہمارے ٹارگٹ نظام کی تبدیلی ہے۔ سلیکٹڈ کا حال سب نے دیکھ لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا مشکور ہوں انہوں نے میرا نام لیا۔ ہم بھی ڈی آر او کے آفس گیے ہم سے زیادہ تو پیپلز پارٹی کے لوگ بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو کا چاہیے کو اپنے اسٹریچر کے مطابق بات کریں۔
انھوں کہا کہ ہر آدمی کہہ رہا ہے ہم پرو اسٹیبلشمنٹ نہیں ہیں۔ کیونکہ سلیکٹڈ کا حال سب نے دیکھ لیا ہے۔ میں ٹویٹ نہیں کرتا یہ کوئی اور اکاؤنٹ ہے۔ ہمارے ٹارگٹ نظام کی تبدیلی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہوگیا ہے پیپلز پارٹی کے عزائم کیا ہیں۔ اب لگ رہا ہے دال میں کچھ کالا ہے