مزدوروں کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا بنیادی چیلنج ہے، شہباز شریف

مزدوروں کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا بنیادی چیلنج ہے، شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہے،مزدوروں کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا بنیادی چیلنج ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا ہے کہ آج جب کہ ہم محنت کشوں کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ نے محنت کش طبقے کی معاشی مشکلات میں شدید اضافہ کیا ہے ، اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہی وہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہیں ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی کی وہ عمارت جو محنت کی بنیاد پر کھڑی ہے اگر اس کی تعمیر کرنے والوں کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا گیا ہے تو یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق کو پورا کرنا اور ان کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا میرے خیال میں عالمی معیشت کیلئے ایک بنیادی چیلنج ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔