ویب ڈیسک: پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی حکمت عملی کے پیش نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے دکھارہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔ پاک فوج دُشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینےکے لئے ہر دم تیار ہے۔