پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر لمحہ تیار

پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر لمحہ تیار
کیپشن: پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر لمحہ تیار

ویب ڈیسک: پاک فضائیہ نے وطنِ عزیز کی فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر دور میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت، غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ تکنیکی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ پاکستان ائیر فورس نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا بھر میں اپنی جرات مندی، پیشہ ورانہ قابلیت اور بروقت ردعمل کے لیے جانی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس، پاکستان ائیر فورس دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں، ریڈار سسٹمز اور جدید ہتھیاروں کا وہ مضبوط نظام موجود ہے جو ہر ممکن خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاک فضائیہ نے ہمیشہ امن کی خواہش کے ساتھ ساتھ قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔ بالاکوٹ واقعے سے لے کر حالیہ مشقوں تک، ہر موقع پر پاکستان ائیر فورس نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف تیار ہے بلکہ ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان، خاص طور پر فضائیہ، قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

Watch Live Public News