دونوں جوہری ممالک کے درمیان مکمل جنگ کا خطرہ ہے، بلاول بھٹو

دونوں جوہری ممالک کے درمیان مکمل جنگ کا خطرہ ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: دونوں جوہری ممالک کے درمیان مکمل جنگ کا خطرہ ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل جنگ کا امکان ہے۔عالمی برادری دونوں ملکوں میں کشیدگی میں اضافہ روکنے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےبرطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل جنگ کا امکان ہے۔ہماری تمام مسلح افواج بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دینے صلاحیت رکھتی ہیں۔دونوں ممالک ماضی میں بھی جنگیں لڑ چکے ہیں، امید ہے اب ایسا نہ ہو۔

عالمی برادری دونوں ملکوں میں کشیدگی میں اضافہ روکنے کی کوشش کررہی ہے ۔پہلگام واقعے کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ دونوں جوہری ممالک کے درمیان مکمل جنگ کا خطرہ ہے۔ پاکستان اور بھارت میں بڑھتا تناؤ ہمیشہ باعث تشویش ہوتا ہے۔

Watch Live Public News