ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ کے بعد سوشل میڈیا پر ’’ ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور دھمکیوں کے جواب میں مسلح افواج اور عوام متحد ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی زوردار پریس کانفرنس نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیدیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ’’ہم تیار ہیں ، آزمانا نہیں، 2019ء میں ہم نے یہی بتایا تھا‘‘۔ہم وہ نہیں جو محاذ آرائی شروع کریں، ہم ذمہ دار ملک ہیں۔اگر وہ(دشمن) یہ سمجھتا ہے کہ جارحیت ہی راستہ ہے تو ہم تیار ہیں ، اس کی آزمائش نہ کریں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے مزید کہا کہ ہم نے ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ ہم ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔پاکستانی عوام اپنی خودمختاری اور سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرے گی۔فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ اس کی چوائس ہے۔آگے یہ معاملہ کدھر جاتا ہے تو یہ پھر ہماری چوائس ہے۔ ہم بار بار بتا رہے ہیں ہم تیار ہیں ہمیں آزمانا نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام’’ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں‘‘ عوام کی آواز بن گیا۔تمام سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو راتوں رات پاپولر ہیش ٹیگ بنا دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔سوشل میڈیا پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
