ایک اور بھارتیMLAنے BJPکے عزائم کو بے نقاب کر دیا

ایک اور بھارتیMLAنے BJPکے عزائم کو بے نقاب کر دیا
کیپشن: ایک اور بھارتیMLAنے BJPکے عزائم کو بے نقاب کر دیا

ویب ڈیسک: ایک اور بھارتی ایم-ایل-اے نے بی- جے-پی کے عزائم کو بے نقاب کر دیا۔راشٹریہ جنتا دل کے بہار کے ایم-ایل-اے چندر شیکھر یادو نے پہلگام حملے پر سوال اٹھا دیے۔

چندر شیکھر یادو نے کہا کہ دھرم پوچھ کر مارنے کی ہمت اس دیش میں کسی کو نہیں ہے۔ یہ نفرت پھیلانے کا بہانہ ہےاگر ایسا نہ ہوتا تو پہلگام میں مسلمان اس گولی کے شکار نہیں بنتے۔ پہلگام حملے میں ایک مسلمان نے زخمی کو کندھے پر لاد کر 20 کلومیٹر تک لے جا کر جان بچائی۔اس واقعے میں ان 26 میں ایک مسلمان بھی مارا گیا۔

چندر شیکھر یادونے الزام عائد کیا کہ پہلگام حملہ مسلمانوں کیخلاف بی-جے-پی کے منافقوں کا کھیل ہے۔حملہ آوروں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا ہے کہ وہ مذہب اور ذات کا پوچھیں، اگر ایسا تھا تو مسلمان کیسے مارا گیا۔نفرت پھیلانے والی بی-جے-پی لوگوں کو اصلی مدعے سے بھٹکا کر گمراہ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔چونکہ بہار میں ابھی الیکشن ہیں، اس لیے بی-جے -پی بہار میں نفرت انگیز ماحول بنا رہی ہے۔ بی جے پی والے مداحوں کو پاکھنڈ اور عقیدت کے بہانے بہکا کر بی جے پی کو مضبوط کرنے آئے ہیں۔جو بی جے پی کا مقصد ہے, نفرت پھیلا کر ووٹ حاصل کرنے کا, اس مقصد کو ہمیں ناکام بنانا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف نفرت کی سیاست کرنا مودی کی ذہنی پستی کو ظاہر کرتا ہے۔ پہلگام حملے میں اب تک مودی اور اس کے حواریوں نے سوائے الزام تراشیوں کے کوئی کام نہیں کیا۔چندر شیکھر کی باتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی بھارت میں مسلمانوں کو ہدف بنا  رہا ہے۔

Watch Live Public News