آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا ٹلہ فائرنگ فیلڈ رینج کا دورہ، بھارت کو وارننگ

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا ٹلہ فائرنگ فیلڈ رینج کا دورہ، بھارت کو وارننگ

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فائرنگ فیلڈ رینج کا دورہ کیا، جہاں پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا،  آرمی چیف نے مشق ہیمر اسٹرائیک کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر  نے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ایکسرسائز ہیمر سٹرائک کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے کہا ہیمر سٹرائک ایکسرسائز پاک فوج کی فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز ہے، ہیمر سٹرائک ایکسرسائز پاک فوج کی منگلہ سٹرائک کور کر رہی ہے، ٹلہ فائرنگ رینج آمد پر کور کمانڈر نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے، جنگی مہارت اور جذبۂ جہاد کی تعریف  کی۔

آرمی چیف  کا کہنا تھا کہ ہمارے افسر اور جوان  پاک فوج کی آپریشنل برتری کی عملی تصویر قرار ہیں، بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے،بھارت کی جانب سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری اور شدید ردعمل دیا جائے گا۔

پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گی،پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے،قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم مکمل اور غیرمتزلزل ہے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق ہیمر سٹرائیک ایکسرسائز میں جنگی تیاری، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی، اور جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنل انضمام کو عملی میدان میں جانچا گیا،  ہیمر سٹرائیک مشق میں کثیر النوع جدید صلاحیتیں استعمال کی گئیں،ملٹی رول لڑاکا طیارے، جنگی فضائی اثاثے، طویل فاصلے تک ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والا توپخانہ بھی شامل ہے، روایتی جنگی حالات کی عکاسی کے لیے نیکسٹ جنریشن فیلڈ انجینیئرنگ تکنیک بھی مشقوں میں استعمال کی گئی۔ 

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  ہر قیمت پر ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کیا جائے گا، وطن کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کا عزم غیر متزلزل ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوجی افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے، جنگی مہارت اور جذبے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق تمام سروسز اور آرمز کے دستوں نے ہم آہنگ جارحانہ کارروائیوں کے دوران غیرمعمولی جنگی ہم آہنگی، پھرتی، اور مہارت کا مظاہرہ کیا، فوجی دستوں کی مہارت  تربیت اور پیشہ ورانہ قابلیت کے اعلیٰ معیار کی عکاس ہے۔

ایکسرسائز ہیمر سٹرائیک پاکستان آرمی میں نئی  ٹیکنالوجیز کو  کائنیٹک اور نان کائنیٹک کارروائیوں میں  استعمال کرنے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا مظہر ہے،  پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم قطعی ہے۔

Watch Live Public News