پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دیدی

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دے دیا تھا، ملتان سلطان کی پوری ٹیم 16.1 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی،  اس شکست کے ساتھ ہی ملتان سلطانز ایونٹ کے پلے آف سے باہر ہوگئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 204 رنز اسکور کیے۔ 

جیمر ونس نے 65، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے عبید شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیمفر اور ویلے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ملتان سلطانز کے یاسر خان اور کامران غلام بالترتیب 26 اور 29 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میر حمزہ اور خوشدل شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔


 

Watch Live Public News