ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سلووینین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سلوینیا کی ہم منصب تانجافاجون کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کر دیا، اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر عمل درامد روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
نائب وزیراعظم سلووینیا نے کہا پاکستان اور بھارت معاملات کو سفارت کاری سے حل کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کریں، نائب وزیراعظم تانجا فاجون نے پاکستان کی جانب سے پہلگام حملے کی آزاد اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا۔
سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کے طور پر پاکستان اور سلونیا کے وزرا اعظم کا کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا گیا، پاکستان اور سلووینیا کے نائب وزرائے اعظم نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔