انجیبئر امیر مقام کا قافلہ حادثےکا شکار، 5 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

انجیبئر امیر مقام کا قافلہ حادثےکا شکار، 5 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

ویب ڈیسک: وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کانوائے خوفناک حادثے کا شکار، حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا، پروٹوکول کی گاڑی متاثر ہوئی۔
وفاقی وزیر امیر مقام کی گاڑی کے قافلے کو حادثہ، علاقے میں کھلبلی مچ گئی، انجینئر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے، حادثے میں 5 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد مری سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں، امیر مقام بحفاظت، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد مری میں امدادی کارروائیاں تیز کردی گئیں، پروٹوکول گاڑی تباہ ہوگئی، امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے، مری پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

Watch Live Public News