پنجاب میں پہلی مرتبہ 50ہزاربیواؤں اور یتیم بچوں کی مالی امدادکا باقاعدہ پروگرام

پنجاب میں پہلی مرتبہ 50ہزاربیواؤں اور یتیم بچوں کی مالی امدادکا باقاعدہ پروگرام

(ویب ڈیسک) پنجاب میں پہلی مرتبہ 50ہزاربیواؤں اور یتیم بچوں کی مالی امدادکا باقاعدہ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے رحمت کارڈ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا۔صوبائی معاون خصوصی راشد اقبال نصراللہ نے رحمت کارڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے لئے صوبائی زکوٰۃ فنڈ سے 5000 ملین روپے کی ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے ذریعے 50,000 بیواؤں او یتیم بچوں کو ایک لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ 

بریفنگ میں کہا گیا کہ رحمت کارڈ کے تحت شرعی طور پر زکوۃ کے مستحق مسلم بیوائیں اور یتیم بچے اہل ہوں گے۔سرکاری ملازم یا پنشنر اور صاحب نصاب رحمت کارڈ کے ذریعے امداد کے حقدار نہیں ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے لئے موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ رحمت کارڈ  کے لئے ویب پورٹل (https//:rahmatcard.punjab.gov.pk) پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پروگرام کی مزید معلومات کے لئے ہیلپ لائن 1077 پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔مستحقین کا انتخاب پنجاب سماجی و اقتصادی رجسٹری (PSER) کے ڈیٹا بیس کے ذریعے کیا جائے گا۔

 بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) ڈیٹا بیس کے تحت ضلعی کوٹے کی بنیاد پر مستفید ہونے والوں کا حتمی انتخاب ہوگا۔ پی ایس ای آر میں رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں درخواست دہندہ کے ڈیٹا کی نادارا سے تصدیق کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کی مالی امداد کی جاز کیش والٹ اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر جاز والٹ اکاؤنٹ سروس چارجز حکومت ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے رحمت کارڈ پروگرام کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر زکوٰۃ فنڈز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پروگرام کا مقصد مستحقین کے سماجی وقار اور معاشی خودمختاری کو یقینی بنانا ہے۔رحمت کارڈ پراجیکٹ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں شروع کیا گیا، سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔خواہش ہے پنجاب میں کوئی بیوا اور یتیم بچہ خود کو بے سہارااور بے بس محسوس نہ کرے۔ روایتی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ 

Watch Live Public News