پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

(ویب ڈیسک): پاکستان میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ہیں۔  بنوں اور شمالی وزیرستان میں وائلڈ پولیو وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے نئے کیسز کی تصدیق کر دی ۔ جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع پولیو وائرس سے متاثر ہیں۔

 بنوں کے جانی خیل یونین کونسل میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ شمالی وزیرستان کے یونین کونسل میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا۔

 دونوں متاثرہ علاقے سیکیورٹی مسائل کے باعث رسائی سے محروم  ہیں ۔ محدود رسائی کے باعث پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوگیا۔ کیسز کی نشاندہی پولیو وائرس سرویلنس نیٹ ورک کے ذریعے ہوئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی لیبارٹری نے تصدیق کی  جبکہ عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ لیب میں ٹیسٹ کیے گئے۔

Watch Live Public News