(ویب ڈیسک) ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تازہ ترین تجاویز پاکستانی ثالثوں ذریعے بھیج دیں ۔
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے جمعرات کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی تازہ ترین تجویز پاکستانی ثالثوں کو بھیجی۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پینٹاگون جھوٹ بول رہا ہے،اسرائیلی وزیراعظم کا نیتن یاہو کا کھیل امریکا کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا چکا۔ ایران جنگ کی لاگت دعویٰ کردہ رقم سے 4 گنا زیادہ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے لیے بالواسطہ اخراجات اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں، ہر امریکی گھرانے کا ماہانہ بل 500 ڈالر ہے اور یہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فرسٹ کا ہمیشہ مطلب امریکا لاسٹ ہی ہوتا ہے۔