گلگت بلتستان: آزادی کی داستان اور پاکستان سے وفا کا عہد 

گلگت بلتستان: آزادی کی داستان اور پاکستان سے وفا کا عہد 
کیپشن: گلگت بلتستان: آزادی کی داستان اور پاکستان سے وفا کا عہد 

ویب ڈیسک: 1947 میں مہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمانوں کی خواہشات کے برعکس گلگت بلتستان کو ہندوستان سے ملانے کا اعلان کیا۔ گلگت بلتستان کے عوام نے مہاراجہ کے خلاف عَلَمِ بغاوت بلند کیا۔

گلگت سکاؤٹ اور نوجوانوں نے ڈوگرہ کمانڈر گھنسارا سنگھ کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا۔ گلگت سکاؤٹ اور غیور عوام نے گلگت، ہنزہ اور نگر میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا۔

گلگت کی عوام نے پاکستان کے ساتھ غیر مشروط الحاق کا اعلان کیا اور بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگرہ راج کے خلاف عَلَمِ بغاوت کی۔

گلگت سکاؤٹ اور نوجوانوں نے 72 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ آزاد کروا کے پاکستان سے ملایا۔ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان نے اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کیا۔

یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کی عوام اور مثل سکاؤٹ نے جذبہ ایمانی اور قائداعظم کے اقوال پر عمل کرتے ہوئے پاکستان سے الحاق کیا۔

Watch Live Public News