علیمہ اور عظمیٰ خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

علیمہ اور عظمیٰ خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
کیپشن: علیمہ اور عظمیٰ خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پانچ اکتوبر احتجاج  اور پولیس پر تشدد کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمی خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور  کرلی گئی۔ عدالت نے پانچ پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے  کا حکم دیدیا۔ 

عدالت نے تھانہ مستی گیٹ کے مقدمہ میں 23 نومبر تک عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ تھانہ شفیق آباد اور لاری اڈہ کے دو مقدمات میں 8 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے دو مقدمات پر سماعت کی۔

اے ٹی سی ایڈمن جج  منظر علی گل  نے مستی گیٹ تھانہ کیس کی سماعت کی۔

Watch Live Public News