مالم جبہ کرپشن کیس،عمران خان کے قریبی ساتھی کو اینٹی کرپشن نےطلب کرلیا

مالم جبہ کرپشن کیس،عمران خان کے قریبی ساتھی کو اینٹی کرپشن نےطلب کرلیا
کیپشن: مالم جبہ کرپشن کیس،عمران خان کے قریبی ساتھی کو اینٹی کرپشن نےطلب کرلیا

ویب ڈیسک: عمران خان کے قریبی ساتھی  عاطف خان کو مالم جبہ کرپشن کیس کی تحقیقات کیلئےخیبرپختونخوااینٹی کرپشن نے 12نومبر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے پشاور ہیڈ آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

سابق صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کو مالم جبہ منصوبہ سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے، ان پر منصوبے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر عاطف خان مالم جبہ اراضی اسکینڈل کے سلسلے میں نیب میں بھی پیش ہوتے رہے ہیں اور اپنا تحریری جواب بھی جمع کا چکے ہیں۔

Watch Live Public News