وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
کیپشن: وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد

ویب ڈیسک: ٹرمپ انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اب پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت کے داخل نہیں ہو سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت ’’اپر پریس روم‘‘ میں داخلہ قبل از وقت ملاقات پر ممکن ہوگا۔

حکام کے مطابق صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، یہ قدم حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پینٹاگون کی جانب سے گزشتہ ماہ اسی طرح کی پابندیاں عائد کرنے کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے جس میں صحافیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Watch Live Public News