پاکستانی طلبہ کا شہدا کو خراج عقیدت، پاک فوج کو امن کی ضمانت قرار دے دیا

پاکستانی طلبہ کا شہدا کو خراج عقیدت، پاک فوج کو امن کی ضمانت قرار دے دیا
کیپشن: پاکستانی طلبہ کا شہدا کو خراج عقیدت، پاک فوج کو امن کی ضمانت قرار دے دیا

ویب ڈیسک: پاکستانی طلبا و طالبات نے پاک فوج کی قربانیوں کو امن کی ضمانت قرار دے دیا۔

ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ و اساتذہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر رکھی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دورے کے دوران طلبہ کو اسالٹ کورس، فائرنگ کے طریقہ کار اور جدید ٹینکوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ دورے کا مقصد سول اور ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر طلبا و طالبات نے پاک فوج کی قربانیوں کو امن کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کے عظیم والدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے اس ملک پر قربان کیے۔

ایک طالبہ نے کہا کہ میں پاک فوج کی شکر گزار ہوں جن کی قربانیوں سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، پاک فوج نے ہمیں اپنی مختلف عملی مشقیں اور جدید دفاعی آلات کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

طالبہ نے مزید کہا کہ پاک فوج ملک کے ہر دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اگر کوئی پاکستان کے خلاف آنکھ اٹھائے گا تو وہ اسے بھرپور اور کڑا جواب دے گی، اس کا اصل امتیاز اس کا اعلیٰ اور غیر معمولی پیشہ ورانہ معیار ہے۔

دورے پر موجود اساتذہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے جوان بے لوث جذبہ سے وطن کے دفاع میں ہمہ وقت مصروف ہیں، طلبہ و اساتذہ بہادر فوجی جوانوں کو سلام اور ان کے جذبہ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

Watch Live Public News