ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب بدستور بد ترین سموگ کی لپیٹ میں ہے۔ گوجرانوالہ سب سے آلودہ ترین شہر بن گیا، اے کیو آئی 521 ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سرحدی علاقوں سے آنے والی الودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 351 تک پہنچ گیا، پاکستان میں فیصل آباد میں اے آئی کیو275، ملتان میں 273ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ شہری ماسک کا استعمال اور احتیاط کریں۔
دوسری جانب، آلودگی پھیلانے میں ملوث افراد کیخلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، 22 مقدمات درج کرکے قانون شکن گرفتار کر لئے گئے ہیں۔