نوکری سے نکالنے پر ملازم کی فائرنگ، مالک زخمی

نوکری سے نکالنے پر ملازم کی فائرنگ، مالک زخمی
کیپشن: نوکری سے نکالنے پر ملازم کی فائرنگ، مالک زخمی

ویب ڈیسک: کراچی میں نوکری سے نکالے جانے پر دلبرداشتہ ملازم نے فائرنگ کرکے مالک کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی شخص کو دو گولیاں لگیں۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یاسر کو اس کے ملازم نے فائرنگ کر کے زخمی کیا۔ زخمی یاسر کا بریانی سنٹر ہے۔ یاسر نے اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔ 

پولیس بیان کے مطابق ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا۔زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News