عمران صاحب نے جھوٹ، کرپشن سوا قوم کو کچھ نہیں دیا

عمران صاحب نے جھوٹ، کرپشن سوا قوم کو کچھ نہیں دیا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے ،‎نوجوان سڑکوں پر ہیں، والدین کی دوائی، گھر کا کرایہ، تعلیم کے اخراجات دینے کے قابل انہیں نہیں چھوڑا۔ ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ عمران صاحب تین سال میں جھوٹ، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے سوا قوم اور نوجوانوں کو آپ نے دیا کیا ہے؟ ،‎عمران صاحب تین سال میں آپ نے نوجوانوں کو یکساں طور پر بے روزگار کیا ہے،‎عمران صاحب آپ نے سی پیک سے روزگار حاصل کرتے نوجوانوں کو یکساں لنگر خانے دئیے ۔ ‎انہوں نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی نوجوانوں کے لئے تعلیم مہنگی کردی اور تعلمی بجٹ پر چھری پھیر دی ، ‎عمران صاحب آپ نے تین جعلی بجٹ دے کر ملک میں مہنگائی کی سونامی برپا کر کے نوجوانوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ، ‎جھوٹے دعووں سے نوجوانوں کا مذاق اڑا رہے ہیں؟ بچے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور آپ بھاشن دے رہے ہیں؟ ۔ ‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، تعلیمی وظائف دینے پر نوازشریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والا آج نوجوانوں سے روزگار چھین رہے ہیں ، ‎نوجوانوں کے لئے میٹروز، ای ایجوکیشن اور ایشیاء کا سب سے بڑا تعلمی فنڈ نواز شریف اور شہباز شریف نے دیا ، ‎نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے لئے تاریخی منصوبے نواز شریف اور شہباز شریف نے دئیے۔

Watch Live Public News