ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمدہوئی،وفاقی وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، محسن نقوی نے جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پرمولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی ۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پربھی مبارکباد دی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں رہنماؤں کو گلدستے پیش کئے، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفورر حیدری کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہاکہ پارلیمان کی بالادستی کیلئے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے،مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں،مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے،مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر،اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔مولانا فضل الرحمان سینئر ترین سیاستدان ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ان کا بلند مقام ہے۔