ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ کل پاکستان کے تین شہروں میں لوگ نکلیں گے اور ان کو بتائیں گے۔ عمران خان کو گرانے کیلئے بشریٰ بی بی کو جیل میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ماؤں بہنوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ بشری بی بی کی کیمروں کے سامنے تلاشی لی جاتی ہے، ان کا حجاب اتارا جاتا ہے۔ ان کے بیڈ روم میں چوہے چھوڑے جا رہے ہیں، اوون سے زیادہ گرم ان کے کمرے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کو گرانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی طاقت خواتین ہیں جو کہ پاکستان کی 54 فیصد تعداد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو لوگوں نے بینگن، گاجر، مولی پر مہر لگائی وہ کسی کو نہیں بھولی۔ 9 اپریل کو منتخب وزیراعظم کو نکال کر یہ لوگ سمجھتے ہیں انقلاب آگیا۔ کل پاکستان کے تین شہروں میں لوگ نکلیں گے اور ان کو بتائیں گے۔