(ویب ڈیسک )اسرائیلی فضائیہ کے اس حملے میں شامی صدر بشار الاسد کے بھائی میجر جنرل ماہر الاسد مارے گئے۔
اسرائیل کی غزہ اور لبنان کے ساتھ ساتھ شام اور یمن میں بھی جارحیت جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں المزہ محلے کی ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی جس میں 3 شہری جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ یہ عمارت فورتھ ڈویژن کی تھی۔
اسرائیلی فضائیہ کے اس حملے میں شامی صدر بشار الاسد کے بھائی میجر جنرل ماہر الاسد مارے گئے جو فورتھ ڈویژن کے کمانڈر انچیف تھے۔