ویب ڈیسک: نیپال کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں لگاتار دو میچ ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے تیسرے میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے 123 رنز کا آسان ہدف 46 گیندیں قبل بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔ عامر جانگو نے 45 گیندوں پر 74 جبکہ اکیم آگسٹے 29 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
عامر جانگو اور اکیم آگسٹے کی 123 رنز کی پارٹنرشپ نیپال کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ رتوراج گائیکواڑ اور یشسوی جیسوال کے پاس تھا۔ جنہوں نے ہانگ زو ایشین گیمز 2023 میں نیپال کے خلاف 103 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔