نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کا ایک مرتبہ پھر عمران خان سے تفتیش کا فیصلہ

نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کا ایک مرتبہ پھر عمران خان سے تفتیش کا فیصلہ
کیپشن: نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کا ایک مرتبہ پھر عمران خان سے تفتیش کا فیصلہ

ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے بانی پی ٹی آئی سے ایک بار پھر تفتیش کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے تفتیش کرے گی۔ این سی سی آئی اے بانی پی ٹی آئی کو سوال نامہ بھی فراہم کر چکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو فراہم کیے جانے والا سوال نامہ 21 سوالات پر مشتمل ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی سے پوچھا گیا ہے کہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹ کیا آپ کے علم میں ہے؟ 

یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی دو مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کر چکی ہے۔

سوال نامے کی فراہمی کے باوجود بانی پی ٹی آئی این سی سی آئی اے کو جوابات فراہم نہ کر سکے۔

Watch Live Public News