پاکستانی فارما صنعت کی عالمی پذیرائی، معیار، سرٹیفیکیشن اور برآمدات میں اضافہ

پاکستانی فارما صنعت کی عالمی پذیرائی، معیار، سرٹیفیکیشن اور برآمدات میں اضافہ
کیپشن: پاکستانی فارما صنعت کی عالمی پذیرائی، معیار، سرٹیفیکیشن اور برآمدات میں اضافہ

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فارما صنعت  میں ترقی کا نیا سنگِ میل عبور، پاکستانی آٹھ فارما کمپنیوں نے عالمی معیار کی ادویات تیار کر کے عالمی شناخت حاصل کر لی ۔

معیار ی ادویات کی تیاری میں فیصل آباد، لاہور اور  گجرانوالہ کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز سر فہرست ہیں۔ عالمی ادارہ صحت، بین الاقوامی انسپیکشن اسکیم اور برطانوی کمپنی کی سرٹیفیکیشن سے عالمی ساکھ مضبوط ہوئی۔ اعلیٰ معیار کے باعث عالمی منڈیوں، امریکہ، یورپ اور خلیجی ممالک میں برآمدات تک رسائی ممکن ہوئی۔  یہ اقدام فارما صنعت کے پانچ سال میں 30 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کے حصول کی سمت اہم پیش رفت ہے۔

فارما صنعت کی عالمی کامیابی سے ملکی معیشت اور برآمدات میں مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے فارما  صنعت عالمی منڈیوں میں ترقی کی جانب گامزن ہے۔

Watch Live Public News