ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
پاکستان کے صائم ایوب ٹی20 کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ قومی کرکٹر صائم ایوب 4 درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر آگئے۔ صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
رینکنگ میں محمد نواز 4 درجہ ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے۔ بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان 11 درجہ ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے۔ بھارت کے ابھیشیک شرما کی بیٹرز میں بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بالرز میں قومی کرکٹر ابرار احمد 3درجہ تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔