ویب ڈیسک: فلسطین پر قابض صہیونی افواج کا غزہ کی امداد کے لیے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والا گلوبل صمود کا بحری بیڑا اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور ہائی رسک زون میں داخل ہونے پر اسرائیلی بحری بیڑے کی دو اہم کشتیوں نے گھیرے میں لے کر ان کے مواصلاتی آلات کو جام کردیا ہے۔
اسرائیل بحری بیڑے کو روکنے کیلئے کچھ کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔
دوسری جانب فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسیسکا البانیز نے اٹلی کی جانب سے جہاز واپس لینے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کو مزید مظالم اور نسل کشی کیلئے کھلا چھوڑنے کے مترادف ہے۔
کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے خبردار کیا کہ امن مشن پر حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرم ہوگا۔